ایران سے رہا ہو کر دبئی میں مقیم ماہیگیروں میں سے مزید سات افراد کی وطن واپسی

0
1563

مؤرخہ 20/جنوری 2019 ء بروز اتوار کی صبح ایران سے رہا ہونے والے دبئ میں مقیم بقیہ افراد میں سے مزید سات افراد عتیق بن سلیمان ، محمد ابراہیم ایم ، جعفر عباس ، محمد شریف بن یوسف باپو صاحب ، عبداللہ بن سلیمان ڈانگی ، محمد نعیم ایم . ایچ اور عثمان بمبئ کار اللہ کے فضل و کرم سے اپنے وطن پہونچ چکے ہیں . اور بقیہ افراد کی کچھ ہی دنوں میں اپنے وطن واپسی کی پوری امید ظاہر کی جا رہی ہے .

ان کو رخصت کرنے کے لئے ناخدا مسلم جماعت دبئی و ابو ظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب حافظ شبیر صاحب ڈانگی اور جناب صلاح الدین علی ابو بھی ایر پورٹ پہنچے تھے . ان کے علاوہ کینیرا مسلم خلیج کونسل کے جنرل سیکریٹری جناب ابو محمد صاحب مختصر اور NRI فارم کے صدر جناب پروین صاحب شٹی بھی تشریف لائے تھے . اس موقعہ پر کینیرا مسلم خلیج کونسل کی طرف سے جناب پروین شٹی کے ہاتھوں ان سات افراد کو ہوائی جہاز کے ٹکٹ بھی بھی دئے گئے .

واضح رہے کہ ان حضرات کا اپنی مصروفیت کے باوجود ایر پورٹ پہنچ کر انھیں رخصت کرنا اور ان کے ٹکٹوں کا انتظام کرنا ناخدا برادری کے افراد کے لئے عزت و شرف اور کینیرا مسلم خلیج کونسل کے اپنے مقاصد میں کامیابی اور اس کے اپنی ممبر جماعتوں کے مسائل کو حل کرنے اور ان کے ساتھ مالی تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کی ایک بہترین مثال ہے .

انہی حضرات اور ان جیسے مزید اور مخلص احباب کی قربانیوں اور کاوشوں کے نتیجہ میں یہ حضرات گھر پہنچ کر اپنے گھر والوں کی خوشی و مسرت کا باعث بن گئے ہیں .

وطن پہونچنے پر ان حضرات کا مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سمیت مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل اور مقامی اسپورٹس سینٹروں کی طرف سے پرتپاک استقبال اور خیر مقدم کیا گیا .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here