مؤرخہ 26/جنوری 2019 ء بروز سنیچر ایران سے رہا ہونے والے دبئی میں مقیم قوم ناخدا کے باقی ماندہ چار افراد میں سے مزید دو ماہیگیر جناب محمد أنصار بن إسماعيل ساکن مرڈیشور اور جناب محمد حسين عبدل ساکن شیرور آج دبئی سے دوپہر بارہ بجے کی فلائٹ سے روانہ روانہ ہو کر شام پانچ بجے انشاء اللہ مینگلور ایرپورٹ پر پہنچ جائیں گے .
اس خبر سے انکے اہل خانہ اور ناخدا برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے .
واضح رہے کہ اس سے قبل سب سے پہلے سات افراد پر مشتمل ایک قافلہ مؤرخہ 16/جنوری 2019 ء کو دبئی سے اپنے وطن واپس لوٹا تھا اس کے بعد ایک اور سات افراد پر مشتمل قافلہ مؤرخہ 20/جنوری 2019 ء بروز اتوار کو وطن واپس لوٹا تھا . اس کے بعد آج مؤرخہ 26 /جنوری 2019 ء کو مزید دو افراد وطن روانہ ہوگئے ہیں اور آج شام تک اپنے گھروں تک پہونچ جائیں گے . جس طرح اس قبل روانہ ہونے والوں کو کینیرا مسلم خلیج کونسل کی طرف سے ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کا انتظام کیا گیا تھا بالکل اسی طرح آج روانہ ہونے والے دونوں افراد کے لئے بھی ہوائی جہاز کے ٹکٹ عطا کئے گئے ہیں .
یہ انتظام ناخدا مسلم جماعت دبئی وابو ظبی کی کوششوں اور اس کے کینیرا مسلم خلیج کونسل کی ایک ممبر جماعت ہونے کے ناطہ کینیرا مسلم خلیج کونسل کی طرف سے کیا گیا ہے .