شیرور میں المبرہ تنظیم کے سالانہ رپورٹ کی پیشی کے لئے ایک اہم نشست کا انعقاد

0
878

رپورٹر : مولانا محمد زبیر ندوی شیروری

مؤرخہ 25/ربیع الاول 1442ھ مطابق 13/نومبر 2020 ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب ارکانِ المبرہ کے روبرو سالانہ رپورٹ اور جملہ کارکردگیوں کو پیش کیا گیا . جس میں ارکان کے علاوہ علماء المبرہ اور طلباء مدارس شیرور نے بھی شرکت کی ، جن میں مولانا حافظ الطاف صاحب فیضی ، مولانا رضوان صاحب ندوی اور مولانا جاوید صاحب ندوی بھی شریک تھے .

جلسہ کا آغاز محترم جناب مولانا تبریز صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا . بعد ازاں محترم جناب مولانا مفتی محمد ثاقب صاحب ندوی سکریٹری المبرہ نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے پر زور استقبال کیا اور اس نشست کے انعقاد کی غرض و غایت کے ساتھ ساتھ تنظیم کی سالانہ کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی . الحمد للہ سبھوں نے خوشی کا اظہار کیا.اور بعضوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد بھی پیش کی .

مولانا الطاف صاحب فیضی نے اپنے بہترین تاثرات و روشن خیالات پیش کئے
انھوں نے کہا کہ شیرور کے نوجوانوں کی اصلاحی فکر کی جائے ، ان کے لباس اور وضع قطع پر نظر رکھی جائے . المبرہ کے تحت نوجوانوں کو جوڑنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور خصوصا علماء کو عوام کے ساتھ گھل مل کر کام کرنے پر زور دیا جائے .

محترم جناب مولانا رضوان صاحب ندوی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ علماء کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا بہت ضروری ہے ، ساتھ ہی ساتھ اپنے ظاہر و باطن کی اصلاح کی بھی اشد ضرورت ہے . اسی طرح آپس میں سلام کو عام کرنے ، عوام الناس سے اپنے تعلقات استوار کرنے اور ان میں گھل مل کر کام کرنے ، اور اس کے لئے علماء کو مطالعہ کا معمول بنانے اور اپنے حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنے اور مساجد میں وقتا فوقتا المبرہ کی جانب سے مختلف موضوعات پر نشستیں منعقد کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔

اخیر میں صدارتی کلمات کے لئے ألمبرہ تنظیم کے صدر محترم جناب مولانا بہاؤالدین صاحب ندوی کو مدعو کیا گیا . آپ نے سب سے پہلے سبھوں کو مبارکباد پیش کی ، ساتھ ہی ساتھ فرمایا کہ ألمبرہ کے جملہ اراکین اپنی اپنی مسئولیات میں مصروف عمل ہیں اور اپنے اوقات کو فارغ ُکر کے ہی جملہ کار کردگیوں کو انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں . لہذا ممکن ہے کہ اس دوران جس اہتمام و انہماک اور احسن طریقہ سے کام ہونا تھا اس طرح نہ ہو پایا ہو جس احسن طریقہ سے کام ہونا تھا نہ ہو پایا جس کے لئے ہم آپ سے معذرت چاہتے ہیں . مگر پھر بھی ہماری حتی الوسع یہی کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے قیمتی اوقات کو حتی الوسع اپنے تنظیم کے کاموں میں صَرف کریں پھر بھی اگر کوئی کوتاہی ہم سے ہوئی تو برائے مہربانی اس سے ہمیں آگاہ فرمائیں . اخیر میں دعائیہ کلمات پر اپنی بات ختم کی .

اخیر میں المبرہ کے سکریٹری صاحب نے سبھوں کی خدمت میں کلمات تشکر پیش کئے.اور دعائیہ کلمات پر یہ نشست برخواست ہوئی .

واضح رہے کہ یہ نشست مغرب تا عشاء کے درمیان اور بعد نماز عشاء کچھ ہی دیر تک جاری تھی.جس کی جملہ باگ ڈور سکریٹری المبرہ نے بحسن خوبی سنبھالی . اسی طرح جمیع ممبران کو ألمبرہ کی جانب سے طعام کا نظم کیا گیا تھا . جمیع احباب نے طعام تناول فرمایا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ رخصت ہوئے.

الحمد للہ اس نشست میں المبرہ کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مجموعی طور پر یہ نشست کامیاب رہی .

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس تنظیم کے جملہ ارکان کو اپنے دین کی زیادہ سے زیادہ خدمت انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور اس نشست سے خیر ہی خیر وجود میں لانے . آمین .

--Advertisement--

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here