مؤرخہ 22/شوال المکرم 1439 ھ مطابق 6/جولائی 2018 ء بروز جمعہ بعد نماز عصر جماعت المسلمین گڈ کاگل پیمانہ پر جامع مسجد گڈکاگل میں مدر سہ دار القباء کی نئی عمارت کے باقی ماندہ تکمیلی مراحل پورے ہونے کے بعد اس میں پڑھا ئے جانے نصاب کی شروعات سال رواں کے تعلیمی ایام کے آغاز کی مناسبت سےفی الحال پرانی عمارت میں جاری رکھنے کےلئے صدر جماعت المسلمین گڈکاگل محترم جناب عثمان بن ابراہیم صاحب گرجی کے زیر صدارت ایک چھوٹا سا پروگرام منعقد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز محترم جناب جمال حسین صاحب کاوا امام وخطیب جامع مسجد گڈکاگل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کے بعد موصوف نے بحیثیت امام وخطیب مدرسہ کی غرض وغایت اور نئی عمارت کی تکمیل سے قبل تین سالہ کورس کے فی الفور آغاز کی وجوہات پر روشنی ڈالی ۔ اسی طرح جماعت المسلمین کے ذمہ داروں میں سے جماعت کے سکریٹری جناب سلیمان ملا نے اس سلسلہ میں اپنی کی جانے والی کوششوں کے نتیجہ میں اپنے بہترین تاثرات سے عوام کا دل جیت لیا ۔اسی طرح گڈکاگل ہائی اسکول کے سابق ہیڈ ماسٹر اور حنیف اپرکار نے بھی اپنے بہترین تاثرات پیش کئے۔اور پروگرام کو منعقد کرنے کے سلسلہ میں کی جانےوالی ذمہ داروں اورنوجوانوں کی کوششوں کو خوب سراہا۔
واضح رہے کہ فی الحال ابتدائی مرحلہ میں تین معلمات کا تقرر کیا گیا ہے تاکہ یہ مشن آگے بڑھتا رہے ۔ آخر میں امام جمال حسین کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔