مؤرخہ 29/شوال المکرم 1439 ھ مطابق 13/جولائی سن 2018 ء بروز جمعہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد ہینی کاگل میں ینگ اسٹار اسپورٹس کلب ہینی ، کاگل کی طرف سے مسجدِ ہذا کے چالیس سالہ طویل المدت مؤذن کے فرائض انجام دینے والے مؤذن محترم جناب ابراہیم بن قاسم مجاور کی دینی خدمات کے اعتراف میں جماعت المسلمین ہینی کاگل کے صدر محترم جناب یعقوب صاحب شیخ کی زیر صدارت ایک اہم تہنیتی پروگرام ماسٹر شبیر بن عثمان بکبا کی نظامت میں منعقد ہوا ۔
پروگرام کا آغاز حافظ ظہیر بن داؤد راجا کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ پھر مہمان خصوصی مولانا شاہین ندوی بھٹکلی نے مؤذن کی اہميت ومقام کی مناسبت سے مفید باتیں حاضرین محفل کے سامنے پیش کیں اور انکے مقام ومرتبہ کی قدردانی کرنے کی ترغیب دی ۔
آخر میں ینگ اسٹار اسپورٹس کلب ہینی ، کاگل کی طرف سے استاد آدم صاحب بکو نے مسجد ہذا کے مؤذن محترم جناب ابراہیم بن قاسم مجاورکی دینی خدمات کے اعتراف میں بڑے ہی ادب واحترام کےساتھ سپاس نامہ پیش کیا اور دعا پر پروگرام اختتام کو پہونچا ۔