گذشتہ سال کی طرح امسال بھی سنہ 2018 عیسوی کے BCL 4 میں قوم ناخدا کے کھلاڑیوں کی شرکت

1
1901

بفضل باری تعالٰی جنوبی ہند کی قوم ناخدا کی نئی نسل جہاں تعلیمی ودیگر مختلف میدانوں میں آگے بڑھ رہی ہے وہیں پر مختلف کھیلوں میں بھی اپنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہے

امسال بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے تعلقہ اسٹیڈیم YMSA گراؤنڈ بھٹکل میں مؤرخہ21/نومبر سن 2018 عیسوی کو بھٹکل اور ہوناور تعلقہ سطح پر منعقد ہونے والے لیدر گیند کے 4 BCL یعنی بھٹکل کرکٹ لیگ سیزن فور میں مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے چار کھلاڑی جناب سلمان بن صالح تڈلیکار ساکن عطار محلہ تینگن گنڈی جناب شاداب بن حسين چاؤس ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی جناب مدثر بن صالح ملا ساکن جامعہ آباد تینگن گنڈی اور جناب یوسف بن صالح ملا ساکن جامعہ آباد تینگن گنڈی کی نیلامی مؤرخہ15/نومبر سن 2018 عیسوی کو خوشحال ہال نزد ملیہ مسجد نوائط کالونی میں ہوچکی ہے

جس طرح گذشتہ سال سن 2017 عیسوی کے کولا گراؤنڈ جالی بھٹکل میں کھیلے گئے BCL3 میں قوم ناخدا کے مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے صرف چار کھلاڑی جناب طارق بن الیاس بنگالی ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی جناب ثعبان بن مولانا محمد سعود بنگالی ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی اور جناب سہیل بن قاسم اسپو ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی نے الفردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن فردوس نگر تینگن گنڈی کی طرف سے اور جناب سلمان بن صالح تڈلیکار نے العطار اسپورٹس سینٹر عطار محلہ تینگن گنڈی کی طرف سے نمائندگی کی تھی بالکل اسی طرح امسال سن 2018 عیسوی کے BCL 4 میں بھی صرف چار ہی کھلاڑی جناب شاداب بن حسين چاؤس تیس پوائنٹس کے ساتھ اور جناب سلمان بن صالح تڈلیکار سولہ پوائنٹس کے ساتھ العطار اسپورٹس سینٹر عطار محلہ تینگن گنڈی کی طرف سے . اسی طرح جناب یوسف بن صالح ملا پندرہ اور جناب مدثر بن صالح ملا سات پوائنٹس کے ساتھ الجامعہ اسپورٹس سینٹر تینگن گنڈی کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کرنے والے ہیں .

پوائنٹس کے سلسلہ میں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن BCL ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لئے اپنے چند مخصوص شرائط کے ساتھ فارم مہیا کرتا ہے اور فارم کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے شرائط پر کھرے اترنے والے کھلاڑیوں کو ایک ایک آئکون دیتا ہے اور ان تمام کھلاڑیوں کی نیلامی کے لئے کسی مناسب مقام کا انتخاب کرکے ایک تاریخ متعین کرتا ہے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے آنرز اور آئکون یافتہ کھلاڑیوں کو مدعو کر کے ہر ایک ٹیم کے آنر کو تین تین سو پوائنٹس دیتا ہے جس میں اسے بذریعہ نیلامی اپنی ٹیم کے لئے پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ضروری ہوتا ہے .

امسال سن 2018 عیسوی کے BCL 4 کے آئکون یافتہ کھلاڑیوں کی نیلامی اور انتخابی کاروائی 15/نومبر سن 2018 عیسوی کو دوپہر دو بجے بمقام خوشحال ہال نزد ملیہ مسجد نوائط کالونی بھٹکل میں عمل میں آئی .

واضح رہے کہ کہ جس طرح گذشتہ سال اس ٹورنامنٹ میں کل بارہ ٹیموں نے شرکت کی تھی اسی طرح امسال سن 2018 عیسوی میں بھی کل بارہ ٹیمیں شرکت کرنے والی ہیں

امژو زون ٹیم انکے اس انتخاب پر اپنی دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کرتی ہے اور اللہ تعالٰی سے دعا کرتی ہے کہ وہ مذکورہ بالا چاروں کھلاڑیوں کی طرف سے اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی سامنے لائے اور قوم ناخدا کا نام مختلف کھیلوں میں بھی روشن کرتا رہے .

1 تبصرہ

  1. Masha Allah…. Allah tala se duwa hai ke jaise khel k maidan me apni qawm naam roshan kar rahi hai waise he taalim k maidan me bhi apna aur apne khandan ke naam k sath qawm ka naam roshan karne ki tawfique ata farmaye

Leave a Reply to Habibur Rahman Mulla جواب منسوخ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here