عورت کی اہمیت اسلام میں

0
2786

ایک بار ایک لڑکی نے مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ سے کہا کہ ایک بات پوچھوں ؟
مولانا نے کہا! بولو بیٹی! کیا بات ہے ؟
لڑکی نے کہا! ہمارے سماج میں لڑکوں کو ہر طرح کی آزادی ہوتی ہے ! وہ کچھ بھی کریں ، کہیں بھی جائیں ان پر کوئی خاص روک ٹوک نہیں ہوتی !
اس کے بر عکس لڑکیوں کو بات بات پر روکا جاتا ہے ٠ یہ مت کرو یہاں مت جاؤ گھر جلدی آجاؤ وغیرہ وغیرہ
یہ سن کر مولانا مسکرائے اور کہا!
بیٹی آپ نے کبھی لوہے کی دکان کے باہر ، لوہے کا گودام اور لوہے کی چیزیں پڑی دیکھیں ہیں ؟ یہ گودام میں سردی ، گرمی اور برسات میں رات دن اسی طرح پڑی رہتی ہیں . اس کے باوجود بھی ان کا کچھ نہیں بگڑتا اور ان کی قیمت پر بھی کوئی اثر نہیں پڑتا . لڑکوں کی کچھ اسی طرح کی حیثیت ہے سماج میں !

اب آپ چلو ایک سنار کی دوکان میں جہاں ایک بڑی تجوری میں ایک چھوٹی سی تجوری ہوتی ہے اور اس میں رکھی چھوٹی سی سُندر ڈبی میں ریشم پر نزاکت سے رکھا چمچماتا ہیرا ہوتا ہے اور جوہری اس کی پوری طرح سے حفاظت کر رہا ہوتا ہے ، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اگر ہیرے میں ذرا سی بھی خراش آ گئی تو اس کی کوئی قیمت نہیں رہے گی . بالکل اسی طرح اسلام میں میں بھی بیٹیوں کی اہمیت اس جھلملاتے ہیرے کی طرح ہے جو پورے گھر کو روشن کرتا ہے اگر اس میں ذرا سی بھی خراش آجائے تو اس کے اور اس کے گھر والے خالی ہاتھ رہ جائیں گے . بس یہی فرق ہے لڑکیوں اور لڑکوں میں . یہ ایسا واضح فرق تھا کہ اہل مجلس کی آنکھیں نم ہو گئیں اور ان پر چھائی یہ نمی صاف صاف بتا رہی تھی کہ یہی اصل فرق ہے لوہے اور ہیرے میں .

--Advertisement--

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here